Your Cart
Loading

Amraz aur Ilaj -Hakim Dr. Abdul Hannan امراض اور علاج

On Sale
$5.00
$5.00
Added to cart
طب یونانی برصغیر کا سب سے مقبول طریق علاج ہے۔ اس کی جڑیں صدیوں سے گاؤں اور دیہات سے جڑی ہوئی ہیں۔ سینکڑوں سال کے طویل عرصے میں پھیلے ہوئے یونانی طبیبوں کے تجربات اور ان کی شفابخش علاج سے عوام مستفید ہوتے رہے ہیں اور انہوں نے عوام کے مزاج کو طب شناس بنادیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان، ایک صاحب فکرو نظر طبیب اور اعلیٰ اقدار کے حامل شائسہ انسان ہیں۔ وہ پہلے یونانی طبیب ہیں جنہیں ان کے تحقیقی کام پر جامعہ ہمدرد کراچی نے پی.ایچ.ڈی کی ڈگری تفویض کی ہے۔ حکیم عبدالحنان نے اپنے اسی مطالعہ اور فکر کو آگے بڑھانے اور یونانی دواؤں کی سہل الحصولی، غیرضرررسانی اور افادیت سے عوام کو زیادہ سے زیادہ واقف کرانے کے لیے زیرِنظر کتاب ‘‘امراض اور علاج’’ تصنیف کی ہے۔ یہ ایک طرح ان کے طبی تجربات و مطالعات کا مجموعہ ہے جسے انھوں نے سادہ اور آسان زبان میں پیش کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس کے ذریعے عام لوگوں کی طبی معلومات میں اضافہ ہوگا اور وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں اس کتاب کے مندرجات سے بہرہ ور ہوں گے۔

سید ظل الرحمٰن

ڈائریکٹر، ابن سینا اکاڈمی آف میڈیول میڈیسن اینڈ سائنسز و سابق ڈین، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن،  علیگڑھ مسلم یونیورسٹی
You will get a () file

Customer Reviews

There are no reviews yet.