Sehat ki Hifazat -Hakim Dr. Abdul Hannan صحت کی حفاظت
On Sale
$5.00
$5.00
‘‘صحت کی حفاظت’’ پروفیسر حکیم عبدالحنان کے ان مفید مضامین کا مجموعہ ہے، جو انھوں نے مختلف اوقات میں صحت و تن درستی کے مختلف پہلوؤں پر لکھے ہیں۔ حکیم صاحب کی پیش نظر وہ عام تعلیم یافتہ افراد ہیں، جو صحت کے مسائل سے دوچار ہیں اور صحت مند رہنا چاہتے ہیں۔ ایک تجربے کار طبیب، ایک استاد اور ایک قلم کار کی حیثیت سے حکیم صاحب کو امراض سے تحفظ اور صحت افزا نکات کے اظہار و ابلاغ پر خوب عبور حاصل ہے۔
پروفیسر حکیم عبدالحنان صاحب اپنے مطالعے، مطب اور درس و تدریس کی بنا پر طب قدیم کے علاوہ طب جدید کی ترقیات سے بھی اپنے کو باخبر رکھتے ہیں۔ اپنی ان خصوصیات کی بنا پر حکیم عبدالحنان پی.ایچ.ڈی کی سند حاصل کرکے اب حکیم ڈاکٹر عبدالحنان ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ کتاب اپنی افادیت اور مقبولیت کی بنا پر وسیع تر حلقوں میں پسندکی جائے گی اور اطبا، طلبہ اور عام قارئین کے لیے یکساں مفید ثابت ہوگی۔
سعدیہ راشد
صدر، ہمدرد فائونڈیشن، پاکستان